Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اعلان

کراچی (اوصاف نیوز) حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے وعدوں کی بنیاد پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے، بھاری جرمانوں میں کمی سمیت دیگر رعایتیں مانگی تھیں۔
مزید پڑھیں‌:سیکیورٹی توڑنے کی کسی بھی کوشش پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،راناثنااللہ

یہ بھی پڑھیں