Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ڈاکوؤں نے شہباز شریف نامی شہری کو لوٹ لیا

صادق آباد (اوصاف نیوز) ڈاکوؤں نے شہباز شریف نامی شخص کو لوٹ لیا پولیس نے متاثرہ شہری کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر صادق آباد کچہ راضی میں پیش آیا، جہاں ڈاکو شہباز شریف نامی شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ تھانے کی پولیس نے متاثرہ شہری محمد شریف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:رانا ثناء اللہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد

یہ بھی پڑھیں