Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

(اوصاف نیوز ) این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور کرلیے ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈکی بھائی یو ٹیوبر گرفتاری کیس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے افسران فارغ کردیے گئے۔وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد این سی سی آئی اے افسران ریلیو کردیے گئے۔

20 نومبر 2025 سے استعفوں کا اطلاق مؤثر قرار کر دیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل محمد سرفراز چوہدری این سی سی آئی اے سے فارغ کردیے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد شعیب ریاض اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر فرانزک اسما مجید بھی این سی سی آئی اے سے فارغ کردیے گئے۔

این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز نے استعفوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تنخواہ بند کرنے اور ایل پی سی جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کی ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد

یہ بھی پڑھیں