Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کوٹ لکھپت جیل میں قیدپی ٹی آئی رہنماؤں کا میڈیا کو خط،مذاکرات کی حمایت کردی

کوٹ لکھپت (اوصاف نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھ دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خط شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید کیجانب سے لکھا گیا ہے۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال آٹھ ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے۔

ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔ ہم کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ ہر سطح پر گفت وشنید ہی واحد حل ہے۔

گفت وشنید ہی بالعموم پاکستان کو بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں۔ وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں ہوگی، فیصل کریم کنڈی

یہ بھی پڑھیں