اسلام آباد (اوصاف نیوز) قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پلوشہ خان نے کہا تم کون ہوتی ہو ایسی باتیں کرنے والی۔ جس پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر آپ میری عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت کریں گے، آپ لوگ اپنے ہی لوگوں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے پلوشہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا ’’چپ کرو‘‘ جس پر پلوشہ خان نے کہا ’’تم چپ کرو‘‘۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہاں ہر دور کے بے ایمان لوگ جمع ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان اور وزیر مواصلات علیم خان میں سینیٹ کی کمیٹی میں شدید الفاظ کا تبادلہ۔ دیکھتے ہیں کتنے ٹی وی چینلز اس تنازعے کو کوریج دیتے ہیں۔ pic.twitter.com/QT8AMcbFQr
— Riaz ul Haq (@Riazhaq) December 19, 2025
پلوشہ خان نے کمیٹی کے چیئرمین سے کہا کہ وہ وزیر کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر فیصلہ دیں۔ کیا پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے؟ میں نے ایک سوال پوچھا ہے۔ ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد کمیٹی کے چیئرمین نے مداخلت کی اور کمیٹی کے چیئرمین کی درخواست پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے معافی مانگ لی۔
اس دوران سینیٹر پرویز رشید سینیٹرز پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے تاہم سینیٹر پرویز رشید کی دونوں کے درمیان ثالثی کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے والی سڑک سے متعلق سوال پوچھنا میرا حق تھا،وہ ایجنڈے میں معاملہ شامل کروایا تو اس پر وفاقی وزی علیم خان کو جواب دینا پڑا تو وہ بھڑک اٹھے،وزیر موصوف کو برا لگا کہ یہ کیوں پوچھا میں ایک ایماندار آدمی ہوں،پیپلز پارٹی سنیٹر پلوشہ خان pic.twitter.com/ChVbw2kzC7
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) December 19, 2025
مزید پڑھیں:ایشز ٹیسٹ: بین سٹوکس مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل



