Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

نیپرا کا نیٹ میٹرنگ سےمتعلق نیا قانون نافذ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیپرا نے نئے پرزیومر ریگولیشنز 2025 متعارف کرائے ہیں جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی خرید و فروخت کے لیے الگ ٹیرف مقرر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان بھر میں سولر پینلز کی قیمتیں مستحکم ہیں، جو صارفین کو قابل تجدید توانائی کو اپنانے کے لیے واضح اختیارات فراہم کرتی ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرادیا۔ ان نئے ضوابط کے تحت اب صارفین کو پرومومر کہا جائے گا اور بجلی خریدنے اور سپلائی کے لیے الگ الگ ٹیرف لاگو ہوں گے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے زائد بجلی قومی اوسط انرجی پرچیز پرائس پر خریدیں گی، جبکہ صارفین کو بجلی موجودہ ٹیرف کے مطابق فراہم کی جائے گی۔ نئے نظام کے تحت صارفین اپنے کل لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا نہیں کر سکیں گے جب کہ نیپرا کے پاس پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔

صارفین کے لیے بجلی کی خرید و فروخت کے لیے الگ میٹر لگائے جائیں گے، نئے صارفین دوسرے صارفین کو بجلی فروخت نہیں کر سکیں گے۔

یہ ضوابط فوری طور پر تمام نئے صارفین پر لاگو ہوں گے جبکہ موجودہ صارفین اپنے پرانے معاہدوں کی مدت ختم ہونے کے بعد اس سسٹم میں منتقل ہو جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 424,841 سولر صارفین ہیں جن میں 6,340 نیٹ میٹرنگ کنکشنز شامل ہیں جبکہ آف گرڈ سولر کی کل صلاحیت 12,000 میگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ قیمتیں کاروباری اداروں اور گھریلو صارفین کے لیے ایک واضح تصویر فراہم کرتی ہیں جو شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:طالبعلم رہنما عثمان ہادی کی میت بنگلہ دیش پہنچ گئی، رقت آمیز مناظر

یہ بھی پڑھیں