لندن (اوصاف نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول بانی و رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ لندن میں انتقال کر گئیں۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ کینسر کے باعث لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
انکشاف ہوا ہے کہ عمران فاروق کی بیوہ بولنے سے قاصر تھی، ان کے بائیں کان کی سماعت ختم ہوگئی تھی اور ان کا نظام انہضام شدید متاثر ہوا تھا۔
شمائلہ اور اس کے دو بیٹوں عالیشان فاروق اور وجدان فاروق کو ایم کیو ایم لندن ونگ، اس کے پاکستان دھڑے، لندن یا پاکستان میں کسی بھی رہنما نے، بشمول وہ لوگ جو پاکستان میں وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، کوئی مدد فراہم نہیں کی۔
شمائلہ اسٹیج فور کے کینسر میں مبتلا تھیں جبکہ انہیں 16 ستمبر 2010 کی شام لندن میں اپنے شوہر کے قتل کا صدمہ بھی پہنچا، جس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
شمائلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ کینسر کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے وہ تنہا رہ گئی ہیں، وہ اور ان کے بیٹوں کو بھلا دیا گیا ہے۔
چند سال پہلے، یہ خبر آئی تھی کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ مقامی کونسل کی طرف سے فراہم کردہ کریانہ کی دکان کے اوپر ایک بیڈروم کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتی تھی۔
مزید پڑھیں:کس چیز پر یقین کیا جاتا رہا کہ مفاہمت سے رہائی ممکن ہوگی؟ عمران اسماعیل




