Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ایشیاء کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی!

دبئی (اوصاف نیوز) پاکستان انڈر 19 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 122 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

سمیر منہاس نے شاندار 69 رنز بنائے، عبدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بارش کے باعث کھیل کو 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
مزید پڑھیں‌:نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں