Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

یاسمین راشد ودیگر کیخلاف نو مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

لاہور(اوصاف نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی کے ایک اور مقدمے کا ٹرائل مکمل ہوگیا، اے ٹی سی لاہور کی جانب سے آج مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

نو مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کے ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کر لیے گئے، مقدمے میں پراسیکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل کیا، دوران ٹرائل چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
25 مزید پڑھیں: دسمبرکوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان

یہ بھی پڑھیں