Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنیکا اعلان کردیا

لاہور (اوصاف نیوز) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے شعبہ امراضِ چشم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان پانچ نابینا مریضوں کی عیادت کی جو کارنیا کی بیماری کے باعث بینائی سے محروم تھے،

گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی زیرِ نگرانی کی گئی کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کے بعد ان کی بینائی بحال ہو گئی ہے۔ اب تک گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان کی قیادت میں 161 کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی سے کی جا چکی ہیں، گوجرانوالہ جو ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔

خرم دستگیر خان نے عظیم انسانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اللہ کے حکم سے وفات کے بعد ان کا کارنیا عطیہ کیا جائے گا ۔ تاکہ نابینا افراد بھی دنیا کی روشنی دیکھ سکیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس نیک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’کنگ‘ کا رومانوی گانا لیک ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں