کراچی(اوصاف نیوز)ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
| سونے کی خالصیت | ١ تولہ | ١٠ گرام |
|---|---|---|
| ٢٤ کیرٹ | Rs. 458,800 | Rs. 393,350 |
| ٢٢ کیرٹ | Rs. 420,678 | Rs. 360,571 |
| ٢١ کیرٹ | Rs. 401,556 | Rs. 344,182 |
| ٢٠ کیرٹ | Rs. 382,435 | Rs. 327,792 |
| ١٨ کیرٹ | Rs. 344,191 | Rs. 295,013 |
| بین الاقوامی سونے کے نرخ | |
|---|---|
| گولڈ 24 کیرٹ | $ 4341 |
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے کا فروخت ہورہا ہے، دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے کے بعد 4338 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
| شہر | سونا چوبیس ۲۴ کیرٹ فی ١ تولہ | سونا بائیس ۲۲ کیرٹ فی ١ تولہ |
|---|---|---|
| کراچی | Rs. 458,800 | Rs. 420678 |
| اسلام آباد | Rs. 458,800 | Rs. 420678 |
| لاہور | Rs. 458,800 | Rs. 420678 |
| ملتان | Rs. 458,800 | Rs. 420678 |
| پشاور | Rs. 458,800 | Rs. 420678 |
| تاریخ | سونا چوبیس ۲۴ کیرٹ فی ١ تولہ | سونا بائیس ۲۲ کیرٹ فی ١٠ گرام |
|---|---|---|
| Dec 19, 25 | Rs. 458800 | Rs. 360571 |
| Dec 18, 25 | Rs. 458800 | Rs. 360571 |
| Dec 17, 25 | Rs. 458000 | Rs. 359948 |
| Dec 16, 25 | Rs. 456000 | Rs. 358371 |
| Dec 15, 25 | Rs. 456700 | Rs. 358921 |
| Dec 14, 25 | Rs. 456150 | Rs. 358486 |
| Dec 13, 25 | Rs. 456150 | Rs. 358486 |
| Dec 12, 25 | Rs. 459000 | Rs. 360736 |
| Dec 11, 25 | Rs. 450300 | Rs. 353898 |
| Dec 10, 25 | Rs. 448100 | Rs. 352165 |
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں:ہر کیس کا مقدمہ اور فیصلہ شفاف نظام کے تحت ہونا چاہیے،فیصل چوہدری




