Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ایشیاکپ فائنل،پاک بھارت کا بڑا ٹاکرا ،بھارت کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

(اوصاف نیوز)اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں،ٹیم کا مورال بھی بلند ہے،فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

بھارت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست، گرین شرٹس کو واحد شکست گروپ راونڈ میں بھارت سے ہوئی، پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کوہرایاتھا۔

پاکستان ایک اور بھارت آٹھ بار انڈر نائن ٹین ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلادیش کے پہلے ایئر چیف اے کے خانداکر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں