اسلام آباد(اوصاف نیوز)لوچستان اور خیبرپختونخوا میں برف باری کے ساتھ بارش کا آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بارش سے کئی دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے۔
بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دس ماہ کے وقفے سے بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا۔ اسی طرح چمن، پنجگور، قلات، لورالائی، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی اور سرد ہوائیں چلنے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شمالی زیارت اور اس کے اطراف میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی صورتحال کے باعث آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
| تاریخ | دن کا درجہ حرارت | موسم (دن) | بارش % | ہوا | نمی | رات کا درجہ حرارت | موسم (رات) | بارش % |
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| آج | 19°C | صبح بوچھاریں، دھندلا | 40% | جنوب مشرقی 15 km/h | 66% | 11°C | بوچھاریں، دھندلا | 40% |
| پیر 22 | 21°C | جزوی ابر آلود | 24% | جنوب 11 km/h | 67% | 9°C | جزوی ابر آلود | 24% |
| منگل 23 | 21°C | صاف | 6% | مغربی شمال مغربی 16 km/h | 57% | 8°C | صاف | 4% |
| بدھ 24 | 21°C | صاف | 4% | مغربی شمال مغربی 14 km/h | 45% | 8°C | جزوی ابر آلود | 2% |
| جمعرات 25 | 21°C | جزوی ابر آلود | 2% | مغربی جنوب مغربی 8 km/h | 42% | 7°C | جزوی ابر آلود | 2% |
| جمعہ 26 | 21°C | جزوی ابر آلود | 1% | مغربی 11 km/h | 43% | 7°C | صاف | 2% |
| ہفتہ 27 | 21°C | زیادہ تر ابر آلود | 1% | مغربی 10 km/h | 45% | 9°C | ابر آلود | 1% |
| اتوار 28 | 21°C | زیادہ تر ابر آلود | 1% | مغربی جنوب مغربی 10 km/h | 46% | 8°C | جزوی ابر آلود | 1% |
| پیر 29 | 21°C | جزوی ابر آلود | 3% | مغربی 10 km/h | 49% | 9°C | ابر آلود | 11% |
| منگل 30 | 20°C | ابر آلود | 15% | جنوب مغربی 10 km/h | 54% | 8°C | بوچھاریں | 40% |
سورج اور چاند کی اہم معلومات (نمونہ)
| تاریخ | طلوعِ آفتاب | غروبِ آفتاب | طلوعِ مہتاب | غروبِ مہتاب | قمری حالت |
|---|---|---|---|---|---|
| آج | 07:08 | 17:03 | 08:20 | 18:01 | بڑھتا ہلال |
| پیر 22 | 07:08 | 17:03 | 09:03 | 19:01 | بڑھتا ہلال |
| منگل 23 | 07:09 | 17:04 | 09:40 | 20:03 | بڑھتا ہلال |
| ہفتہ 03 | 07:12 | 17:11 | 17:01 | 07:15 | مکمل |
| اتوار 04 | 07:12 | 17:12 | 18:15 | 08:09 | گھٹتا ہوا آدھا |
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ وادی سوات کے مختلف سیاحتی مقامات مہوڈنڈ، کالام، مالم جبہ اور گبین جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ برفباری کے مناظر دیکھنے اور سنو فال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات پہنچ رہے ہیں۔
ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا آغاز ہوا ہے۔ ہری پور، تحصیل خانپور اور غازی میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے کیونکہ بارش کو فصلوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی طرح ایبٹ آباد شہر اور اس کے گردونواح میں بھی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، مجموعی طور پر ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری نے موسم کو سرد کر دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
ادھر زیریں وادی نیلم میں بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، بالائی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بارش اور برف باری سے نیلم کے جنگلات میں لگی آگ بجھ گئی۔
مزید پڑھیں:امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا




