نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سی بی آئی نے کرپشن کے الزام پر بھارتی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے سینئر افسران کرپشن میں سرگرم ہیں، نئی دہلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار کے گھر پر چھاپا مارا، فوجی افسر کے گھر سے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے اور دوسرے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے۔
سی بی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا، ان کی اہلیہ بھی فوجی ہیں، عدالت نے دونوں ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سی بی آئی نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما دفاعی پیداوار سے منسلک نجی کمپنیوں اور ایکسپورٹرز کو نوازنے کے عوض رشوت لیتے تھے۔ ان کی اہلیہ کرنل کاجل بالی 16 انفنٹری ڈویژن آرڈیننس یونٹ کی سی او، کو شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین برس پڑے، اور کہا یہ ہیں وہ جنھوں نے کبھی وردی میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھایا تھا، ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔ صارفین نے لکھا کہ فوج میں بھی کرپشن پھیل رہی ہے لیکن اس حکومت کو کچھ نظر نہیں آ رہا۔
مزید پڑھیں:پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری


