Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

پی ٹی اے کا رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ

اسلا م آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں فائیو جی کی لانچنگ سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں پی ٹی اے نے رمضان سے پہلے فائیو جی کی نیلامی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نےسماء سےگفتگو میں کہا کہ پاکستان میں فائیو جی سروس کا اجرا اب دور نہیں ہے، فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کےلیےتیاریاں مکمل ہیں،رمضان سےپہلےفائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حکومت سے درخواست کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے نےمزیدکہا انفارمیشن میمورنڈم آئندہ دس پندرہ روزمیں جاری کردیا جائےگا، انفارمیشن میمورنڈم کےاجرا کےبعد ٹیلی کام آپریٹرز کےپاس 45 دن ہوں گے،یکم جنوری تک انفارمیشن میمورنڈم جاری ہونے پر 15 فروری کو فائیو جی کی نیلامی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:رجب المرجب کا چاند آج نظر آنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں