Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللہ کا کرم ہے، انڈر 19ایشیا کپ میں کامیابی کے بعد مینٹور سرفراز احمد کا بیان

اسلام آباد ، دبئی(اوصاف نیوز)پاکستان انڈر 19 کے مینٹور سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، میں نے لیکچر نہیں دیا بس کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، اور وہ ٹیلنٹ کو میدان میں دکھایا۔

دبئی میں پاکستان انڈر 19 کے ایشیا کپ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ خدا کا شکر ہے، نوجوانوں نے بڑی محنت کی، میں نے تھوڑی رہنمائی کی، نوجوانوں کو اعتماد دیا اور وہ توقعات پر پورا اترے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی رہنمائی کی، اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالرز نے علی رضا، عبدل سبحان، صیام نے بہت محنت سے بولنگ کی اور یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہر پلئیر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا جس نے چیمپئین بنایا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ فائٹر ہو تو ٹیم کو فائٹ کرتے ہوئے دکھاؤ اور ٹیم نے دبئی میں فائٹ کی ہے۔انڈر 19 ٹیم کے منیجر نے کہا کہ خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، آپ صرف اچھا گمان کریں تو اچھا نتیجہ نکلتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج چاندی کی نئی قیمت ، جانیے

یہ بھی پڑھیں