Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

شیخ رشید احمد کی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی( اوصاف نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا تھا حکومت نے رٹ دائر کی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا، آج عدالت نے اس کیس کو چھٹیوں کے بعد رکھ لیا ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور سماعت کے دوران عدالت نے جلد سماعت کی اپیل پر اعتراضات دور کردیے۔

پراسیکیوشن نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر عبدالحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم کا انتقال

یہ بھی پڑھیں