اسلام آباد(اوصاف نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ’’ایکس‘‘ پر جاری کردہ تازہ ترین بیان نے عملاً محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی تجویز پھر مسترد کر دی ہے۔
ایک نجی چینل نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات اور عمران خان اور پارٹی کے سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم پر اظہارِ ندامت یا معذرت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چونکہ احتجاجی تحریک کی پالیسی براہِ راست عمران خان کی جانب سے آئی ہے لہٰذا وہی نافذالعمل ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی مذاکرات سمیت سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی تازہ ہدایات کی پابند ہے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلئے احتجاجی تحریک کی تیاری کریں۔
مزید پڑھیں: اداکار عمران ہاشمی پیٹ کے ٹشوز کی سرجری کے بعد سیٹ پر واپس آگئے
