مردان (اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عوام کو ہوائی فائرنگ سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے مردان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت میں مردان پولیس کے بہادر جوانوں کے ساتھ ہوں۔ منشیات کے خلاف پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور میں مردان پولیس کے ان اقدامات کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنا انتہائی خطرناک ہے، عوام اس سے اجتناب کریں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرنل رشوت کیس میں گرفتار 2 کروڑ 26 لاکھ روپے برآمد
