Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان کیسے بنے؟ دلچسپ کہانی سنا دی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں غیر یقینی اور دلچسپ واقعات کی بھرمار ہوتی ہے۔ 1877 میں پہلا ٹیسٹ میچ، 1971 میں پہلا ون ڈے اور 2005 میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا، لیکن کرکٹ سے جڑے کچھ واقعات ایسے ہیں جو شائقین کی دلچسپی کا باعث بنے ہیں۔

پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی کرکٹ کے شوقین تھے اور عمران خان سے خاصا متاثر تھے۔ وسیم اکرم نے ابتدائی کرکٹ لدھیانہ جمخانہ سے کھیلا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کے شوق میں وہ اپنے والد چوہدری اکرم کے ساتھ رہنے کے بجائے اپنی نانی کے گھر مزنگ میں رہتے تھے۔

وسیم اکرم اپنی نانی کے گھر کی چھت پر ٹینس بال سے کرکٹ کھیلتے تھے، مگر اکثر کھیل کے دوران بال نیچے گرتی اور دودھ والے کی دکان پر جا کر رک جاتی۔ دودھ والا شکایت لے کر نانی کے پاس پہنچتا اور کہتا کہ میرا دودھ خراب ہوگیا ہے، ساتھ ہی اپنے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرتا۔

نانی وسیم اکرم سے بہت محبت کرتی تھیں اور وہ دودھ والے کو نقصان کے پیسے دے دیتی تھیں، مگر دودھ والا پھر بھی وہ دودھ بیچ ڈالتا تھا۔

وسیم اکرم اس قصے کو اکثر سناتے ہیں اور مزنگ کے اس میدان کا ذکر کرتے ہیں جو ان کے گھر کے باہر ایک کالج کا حصہ تھا۔ یہ دلچسپ واقعات نہ صرف ان کی ابتدائی زندگی کی جھلک ہیں، بلکہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک متاثر کن یادگار بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملتان،نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر قاسم جمال کی مریض کے لواحقین کے ساتھ بدسلوکی

یہ بھی پڑھیں