Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سیمنٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے رہی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جنوبی شہروں میں 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے رہی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی 0.06 فیصد اضافے کی عکاس ہے۔ پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1445 روپے تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمتیں اس طرح رہیں: اسلام آباد 1367 روپے، راولپنڈی 1361 روپے، گوجرانوالہ 1450 روپے، سیالکوٹ 1420 روپے، لاہور 1488 روپے، فیصل آباد 1390 روپے، سرگودھا 1397 روپے، ملتان 1451 روپے، بہاولپور 1440 روپے، پشاور 1353 روپے اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1378 روپے، حیدرآباد 1428 روپے، سکھر 1530 روپے، لاڑکانہ 1407 روپے، کوئٹہ 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں یہ اضافہ تعمیراتی لاگت پر اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔
مزید پڑھیںؒ:پیٹرول کی قیمت

یہ بھی پڑھیں