اسلام آباد (اوصا ف نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے ایران اور عراق کے زائرین کے لیے جنوری 2026 سے نیا سفری نظام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد زائرین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نئے سال کے آغاز سے یہ نظام باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو جائے گا، جس کے تحت صرف وزارت کے مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی زیارات کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت نے رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی فہرست اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، تاکہ زائرین مستند اور منظور شدہ منتظمین کے ذریعے اپنے سفری انتظامات کر سکیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زائرین کی حفاظت، سہولت اور شفاف انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نئے نظام سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی اور زائرین کو بہتر سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں:البانیا میں کرپشن الزامات پر حکومت کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے




