Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی قیادت کو آخری وارننگ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) متحدہ اپوزیشن کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان تنازع سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور سینئر رہنما اسد قیصر کے درمیان ہونے والی ون آن ون ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر لے آئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر سے ملاقات میں محمود خان اچکزئی نے شکایت کی کہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جاری ٹرولنگ نہ رکی تو مجھے الگ ہونا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اسد قیصر کو معاملہ حل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ بعد ازاں اسد قیصر نے رات گئے پارٹی قیادت سے رابطہ کیا اور انہیں سوشل میڈیا پر محمود خان اچکزئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے بھی اس معاملے پر قیادت سے شدید برہمی کا اظہار کیا جب کہ قیادت نے سوشل میڈیا پر پیغامات بلاک کرنے سے بھی روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر گروپ بندی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے احتجاجی تحریک نہ چلانے کے اعلان پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:آئی ایم ایف فنڈز پر انحصار، لیکن سرمایہ کاری نامکمل، علی بخاری

یہ بھی پڑھیں