Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

لاہوریو تیار ہو جاؤ: سہیل آفریدی جمعے کو لاہور پہنچ رہے ہیں

لاہور(اوصاف نیوز) سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں تیزی آنے والی ہے، کیونکہ سہیل آفریدی جمعے کے روز لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ لاہور میں لبرٹی چوک، زمان پارک اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔سہیل آفریدی کی آمد کو جاری اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جا رہا ہے۔

ان کے دورے کے دوران کارکنوں اور حامیوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا یہ دورہ آئندہ دنوں میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے، جبکہ شہر میں سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا،کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 8 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں