پیرس(اوصاف نیوز)فرانس صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیزی پیلس میں تعینات ایک ملازم کو ہزاروں یورو مالیت کے چاندی کے برتن اور سامان چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اس مقدمے میں مجموعی طور پر تین افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی، جو اگلے سال عدالت میں پیش ہوں گے۔
ایلیزی پیلس کے ہیڈ اسٹیورڈ نے چاندی کے قیمتی سامان کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ 15 ہزار سے 40 ہزار یورو کے درمیان لگایا گیا ہے۔
تحقیقات کے دوران سیورے مینو فیکٹری جو ایلیزی پیلس کے بیشتر برتن اور فرنیچر فراہم کرتی ہے اس نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹس پر موجود کچھ اشیاء کو شناخت کیا، جو محل سے غائب تھیں۔
مزید پڑھیں:ماسکو میں بم دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک




