Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کیلیفورنیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال

کیلیفورنیا(اوصاف نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں کرسمس کے موقع پر سیلابی صورتحال کے باعث 1 لاکھ 60 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئی ہیں، چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

کرسمس کے موقع پر بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ شہری حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز میں آٹھ انچ مزید بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں غیر قانونی کال سینٹرز کا بڑا فراڈ بے نقاب

یہ بھی پڑھیں