Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

نائجیریا میں مسجد میں خود کش دھما کے کے باعث 5 نمازی جاں بحق، 35 زخمی

(اوصاف نیوز)نائجیریا کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے سے 5 نمازی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کی ایک مسجد میں ہوا جس سے 5افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو علاج کے لیے میدوگوری یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ نماز ادا کر رہے تھے کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مقامی افراد کا خیال ہے کہ یہ حملہ انتہا پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان سے تاجکستان میں ایک اور حملہ، جوابی کارروائی میں 3 افغان ہلاک

یہ بھی پڑھیں