اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی جنرل نشستوں کے لیے بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 31 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6 جنوری 2026 تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 7 سے 10 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے 12 سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 جنوری کو شائع کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 جنوری مقرر کی گئی ہے اور 19 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان


