Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سےبڑی خبر

کراچی (اوصاف نیوز) ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ سندھ (ڈی ایل ایس) کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔

ڈی ایل ایس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 196 تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ سال کراچی میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 39 ہزار 626 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

ڈی ایل ایس کے مطابق سندھ میں آن لائن جاری ہونے والے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تعداد بھی 412,000 سے بڑھ گئی ہے جو جدید سہولیات اور آن لائن سسٹم پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سال خواتین میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 9,993 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 11,474 ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ محکمہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے اب تک 367,172 شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں، اس کے علاوہ 31,593 شہریوں نے آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی ہے۔

ڈی ایل ایس کے مطابق، 28 ستمبر 2024 سے فعال آن لائن سسٹم کے تحت 13,582 شہریوں کو بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولیات سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کے وقت اور محنت کی بھی بچت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری چھٹیاں کتنی ؟جانیےتفصیلات

یہ بھی پڑھیں