Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری چھٹیاں کتنی ؟جانیےتفصیلات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے تاہم چھٹیوں کی تاریخیں ہر سال تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ممکنہ شیڈول کے مطابق نئے سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہو گی جبکہ عید الفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ یکم مئی کو یوم مزدور اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے تین روزہ تعطیلات دی جائیں گی جبکہ عاشورہ محرم کی تعطیلات 25 اور 26 جون کو ہوں گی۔

یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی، اس کے علاوہ عید میلاد النبی (ص) 26 اگست اور یوم اقبال 9 نومبر کو ہو گی، سال 2026 میں یوم قائداعظم اور کرسمس کی چھٹیاں بھی شامل ہوں گی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کو چھٹی دی جائے گی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی سال 2026 کے لیے ممکنہ عام تعطیلات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق کل بارہ سرکاری تعطیلات شامل ہیں جن میں نئے سال کی یکم جنوری، عید الفطر کے تین دن، نویں ذی الحجہ کو عرفات کا دن، عید الاضحی کے تین دن، یکم محرم کو نئے اسلامی سال کا آغاز، یکم محرم کو عید میلاد النبی اور یکم ربیع الاول کو قومی سطح پر چھٹیاں شامل ہیں۔ 2 سے 3 دسمبر تک کا دن۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

یہ بھی پڑھیں