Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پہیہ جام، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام سے ووٹ چھینا گیا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے اور عوام کے ووٹ کے حق کو تسلیم کیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی، ہم تاجر برادری سے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن کی اپیل کریں گے، دیکھتے ہیں حکومت اب مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے۔ یہ تاثر غلط ہے۔ ہم بات نہیں کرنا چاہتے۔ ہم کوئی شرط نہیں لگا رہے ہیں۔ ہم نے صرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں