Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

سہیل آفریدی یورپ دیکھنے لاہور آئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (اوصاف نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی یورپ دیکھنے لاہور آئے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھانا کھائیں، ویک اینڈ گزاریں اور گھر جائیں، فساد کرنے، انتشار پھیلانے اور بدزبانی کی اجازت نہیں دیں گے، سیاسی سرگرمی کی آڑ میں منشیات یا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عوامی احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر لوگوں نے نکلنا چھوڑ دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بتیاں دیکھیں لیکن پودے تباہ نہیں کرنے دیں گے، وہ کیا فتنہ خان سے بڑا لیڈر ہے؟ فتنہ خان کی کال آئی تو کتنے لوگ باہر نکلے تھے؟

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پنجاب کے دورے پر ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی پنجاب اسمبلی آمد کی ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو پنجاب کا مہمان قرار دیا ہے انہیں اسمبلی آنے کی اجازت کی دی گئی ہے۔

دوسری جانب، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر کوئی پابندی نہیں انہیں پنجاب کا مہمان قرار دیا ہے۔

بلال اکبر نے کہا کہ سابق ایم پی اے کے گھر اگر چھاپے مارے گئے تو پولیس سے پوچھا جائے، حماد اظہر نے کے پی وزیر اعلیٰ کو اپنے گھر آنے سے منع کیا وہ بات نہیں کرنا چاہتے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں