Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ضلع کوہلو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

کوہلو(اوصاف نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع کوہلو میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
معاشی بے یقینی کے سبب چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

یہ بھی پڑھیں