Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

معاشی بے یقینی کے سبب چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (اوصاف نیوز)گزشتہ روز عالمی منڈی میں معاشی بےیقینی کے سبب چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی۔

’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سونا اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

اسپاٹ چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 74.52 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری، اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4,505.30 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 4,530.60 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور 2025ء کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 158 فیصد اضافہ ہوا۔

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں 1979ء کے بعد رواں سال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ورکرزکیلئے خوشخبری، یورپ میں روزگارکے دروازے کھل گئے

یہ بھی پڑھیں