Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

یوکرین پر روس کا بڑا حملہ

یوکرین (اوصاف نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر 500 ڈرونز اور 40 میزائلوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی اور سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی حملوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ روس نہیں چاہتا کہ جنگ ختم ہو۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 26 اور 27 دسمبر کی درمیانی شب روس نے یوکرین میں تقریباً 500 ڈرونز داغے جن میں بڑی تعداد میں شاہد ڈرون شامل ہیں جب کہ 40 میزائل بھی فائر کیے گئے جن میں کنزال ایرو بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان کی فروخت،حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں