Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

برازیلیا (اوصاف نیوز) برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیڈا ماریا ورگاس انتقال کر گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسے اسپتال آرکینجو ساؤ میگوئل میں داخل کرایا گیا تھا، جب کہ اس کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔ آئیڈا ماریا کے اہل خانہ اور بیٹی فرنینڈا ورگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 اپنے آخری لمحات تک آئی سی یو میں زیر علاج تھیں۔ آئیڈا ماریا ورگاس 31 دسمبر 1944 کو پورٹو الیگری میں پیدا ہوئیں۔ 1962 میں، صرف 17 سال کی عمر میں، اس نے ریو گرانڈے ڈو سل کے سوئمنگ پول مقابلے میں حصہ لیا اور ملکہ کا تاج اپنے نام کیا۔ اگلے سال، اس نے مس ​​پورٹو الیگری اور مس برازیل کا خطاب بھی جیتا تھا۔

1963 میں، اس نے امریکہ کے میامی بیچ میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار برازیل کے لیے تاج جیتا تھا۔ اس موقع پر ایڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جیتنے کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن سکون اور حوصلے نے انہیں کامیاب بنایا۔
مزید پڑھیں‌:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے، ایاز صادق

یہ بھی پڑھیں