Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی نوید سنا دی، برفباری کی پیشگوئی

پشاور(اوصاف نیوز) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے پیشِ نظر پراونشل ایمرجنسی اپریشن سنٹر کی جانب سے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، طورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

اس دوران وابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلیات میں سڑکیں بند یا پھسلن کا شکار ہوسکتی ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور بل بورڈز کو محفوظ بنانے کی ہدایات جاری ہے۔

دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی، سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ برفباری کافی مقدار میں پانی، خوراک، ادویات اور گرم کپڑے ساتھ رکھنے کی اپیل کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ عوام تیز ہوا یا گرج چمک کے دوران بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں۔

پی ڈی ایم اے کا پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے، عوام کسی بھی اطلاع کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں چاندی کے تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں