Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمتیں

اسلام آباد (اوصاف نیوز)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد نئے سال کے موقع پر پاکستان میں بھی نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی، ایکس ریفائنری قیمت میں 11روپے فی لیٹر کمی دیکھنے میں آئی ہے، 15دسمبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمتوں سے باخبر رہیں- جانئے پٹرول کی نئی قیمت کیا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات قیمت
پریمیم 263.45/Ltr
ہائی سپیڈ ڈیزل 265.65/Ltr
لائٹ اسپیڈ ڈیزل 163.77/Ltr
مٹی کا تیل 192.86/Ltr
آخری اپ ڈیٹ: 16 Dec 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت روپے/ لیٹر

تاریخ پیٹرول ہائی سپیڈ ڈیزل لائٹ ڈیزل
Dec 16, 2025 263.45 265.65 163.77
Dec 01, 2025 263.45 279.64 162.76
Nov 16, 2025 265.45 284.44 162.76
Nov 01, 2025 265.45 278.44 162.76
Oct 16, 2025 263.02 276.81 159.76
Oct 01, 2025 268.68 276.81 159.76
Sep 15, 2025 264.61 272.77 159.76

مزید پڑھیؒں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں