Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ملتان سلطانز کو کون چلائے گا؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز)چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی چلائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے جب کہ پی ایس ایل 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جب نئی ٹیموں کےمالکان آئیں گےتب تاریخ کاحتمی فیصلہ ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کچھ وقت بعد یہ نوجوان کھلاڑی پوری طرح تیار ہوں گے، شاہینز ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی اے کو جدید طرز پر بنا رہے ہیں کھلاڑیوں کی انجری میں ٹریٹمنٹ درست طریقے سے نہیں ہوتا تھا، کھلاڑیوں کے میڈیکل کےلیے باہر سے ڈاکٹر بلائے ہیں، نڈر 19 کے کرکٹرز کو ہم خود سپورٹ کریں گے ان کھلاڑیوں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے علیحدگی کی اصل وجہ بتا دی

یہ بھی پڑھیں