Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

رجب بٹ پر تشدد کے خلاف اہلیہ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان کے مشہور یوٹیوب رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب سامنے آگئیں۔

30 سالہ یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں مختصر بیان جاری کیا۔

بیان میں لکھا گیا: ‘انصاف کا حصول افراتفری نہیں، ہم قانون اور آئین کے تحت احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ کو انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی ضرورت ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ایمان کا پیغام آیا، جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہیں اور ان کے چہرے اور جبڑے پر بھی خون نظر آرہا ہے، جیسا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں واضح ہے۔

اطلاعات کے مطابق رجب بٹ اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے عدالت میں پیش ہو رہے تھے۔ یہ مقدمہ وکیل ریاض سولنگی نے دائر کیا تھا۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں ان کے موکل پر کچھ وکلا نے وحشیانہ حملہ کیا۔

وکیل نے اپنے ‘X’ اکاؤنٹ پر لکھا کہ رکنے کی بار بار درخواست کے باوجود وہ اسے مارتے رہے اور وکلاء کے اس رویے کو غیر پیشہ ورانہ رویہ قرار دیا۔ تاہم رجب بٹ نے ابھی تک اس تشویشناک واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا۔
مزید پڑھیں‌:سینیٹر سرمد علی کا دوسرے کراچی فیسٹیول آف بکس اینڈ لائبریریز میں مطالعے کے فروغ پر زور

یہ بھی پڑھیں