ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ اور تدفین کل ہوگی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کی نماز جنازہ اور تدفین کل دارالحکومت ڈھاکہ میں کی جائے گی۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مطابق وہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور ڈھاکہ میں صبح 6 بجے انتقال کر گئیں۔
خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ پیر کی رات ان کی حالت تشویشناک ہوگئی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی لیکن ان کی عمر اور خراب صحت کے باعث بیک وقت کئی بیماریوں کا علاج ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے 1991 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، 2001 میں دوبارہ منتخب ہوئیں، لیکن اکتوبر 2006 میں عام انتخابات کے لیے اقتدار چھوڑ دیا۔
مزیدپڑھیں :ایئر سیال نے 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی


