Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

محسن نقوی کا اسلام آباد کےحوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کئی جدید منصوبوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دی، جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مزید منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے 10 دن میں اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن مانگ لیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے، سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار جدید انداز میں وسیع کرنے اور کشمیر چوک پر ٹریفک کی روانی کے لیے سمارٹ انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کیا گیا، انڈر پاس کا حتمی ڈیزائن بھی 10 روز میں طلب کر لیا گیا ہے۔

اربوں کمانے والے ٹاپ 10 اسٹارز کون ہیں؟ وفاقی دارالحکومت میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے خالی کمرشل پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے زمین مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایف سی، رینجرز اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے زمین مختص کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور حاصل کی گئی زمین کو عوامی مفاد کے لیے بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔
EOBI کنٹری بیوشن ریٹس اور کیلکولیشن2026 ملازمین کے لیے آسان گائیڈ،مکمل تفصیلاتمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں