Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

عمران خان کی توقعات،سہیل آفریدی کی کارکردگی،سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد( اے بی این نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی نے فسطائیت اور جبر کا مقابلہ کیا ہے اورتاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ اپوزیشن پارٹی کوالیکشن نہ لڑنے دیا ہواس کے باوجودجو پچھلا سال گزر چکا ہے اس میں پارٹی کے لیے تمام صوبوں میں لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلے ،جلسے اور دھرنے بھی دیتے رہے،پی ٹی آئی کو برگر پارٹی بھی کہتے رہےاوریہ ان کو ایک تھپکا لگائیں گے تو وہ نظر نہیں آئیں گے ،پاکستان تحریک انصاف ایک سنجیدہ پارٹی ہے اورتگڑی فورس کے طور پر کھڑی رہی ہے ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات سخت سے سخت ہوتے جا رہے ہیں اور ہم اہداف سے ہٹ نہیں رہے بلکہ ہمیں دور کیا جارہا ہے ،27,26ویں ترمیم بھی ہو گئی ،جیسے جیسے جدوجہد بڑھتی رہی ویسے ویسے اہداف تھے ان تک پہنچنے کے حوالے سے چیزیں سخت سے سخت کر دی گئیں جب ایک پارٹی کا قائد اندر ہو اور باہر اس کو توڑنے کی ہزاروں کوششیں کی جا رہی ہوں ہر وقت اور ہر طریقے سے پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہوں ۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ رہائی سے احتجاج ،اور ملاقاے منگل تک پہنچ جائے تومایوسی اور ذہنی دبائو پیدا ہوجاتا ہے جو ہر انسان کو ہوتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بات کی ہے اس میں بڑا زور دے کر کہا کہ بانی عمران خان کی ہدایت پر ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تمام ذمہ داری دی گئیں ہیں اور وہی اس کو ڈیل کرینگے اس دورے کا پلان پنجاب کی آرگنائزیشن کیساتھ طے تھا جوانفارمیشن سیکرٹری کو پتا تھا اس دورے میں ان کیساتھ وہاں ہتک آمیز رویہ اپنایا گیاتو اس میں پنجاب سے ردعمل آتے رہے چیف آرگنائزر رابطے میں رہی اور سیکرٹری جنرل ساتھ رہے یہی تو پارٹی ہوتی ہے ۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9مئی سے لے کر  اس جدوجہد میںہمیں کامیابی ملے 2026 میں عمران خان جیل سے رہا ہوں یہی کوشش ہو گی ۔پارلیمنٹ اور سینیٹ میں شنوائی نہیں ہوتی، ٹی وی پر ہماری پریس کانفرنسز نہیں دیکھائی جاتی تو ہمیں سوشل میڈیا کاسہارا لینا پڑتا ہے جس پر آخر میں پر امن احتجاج ہی ہوتا ہے اور اس کے حوالے پاکستان تحریک انصاف کو حق حاصل ہے اسی کے ذریعے ہی عمران خان کو جیل سے باہر نکال سکیں گے ، احتجاج کے لیے باہر نکلنے سے حکومت پر پریشر بڑھے گااور عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جو توقعات ہیں وہ پر پورا اتریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر سہیل آفریدی ہی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے کیونکہ وہ کے پی کے کی حکومت میں ہیں انہوں نے ہی پی ٹی آئی کو آگے لے کر چلنا ہے اور حکومت کیساتھ مشروط مذاکرات نہیں ہونگے، 2026 میں اپنی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور عمران خان جیل سے باہر آئیں گے ،ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہر صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت اور آزادی ہونی چاہیے یہ ملک سب کا ہے خواہ وہ پنجابی ہویا پختون ہو، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی جائیں گے ۔
مزید پڑھیں‌:بلوم برگ کی پاکستانی معیشت پر جائزہ رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں