اسلام آباد (اوصاف نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے ذخیرہ اور مارکیٹ میں اس ضروری شے کی قیمت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں چینی کے موجودہ اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اسحاق ڈار جو اس سے قبل وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، نے اجلاس میں پیش کردہ اعداد و شمار اور رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور ملک میں چینی کے ذخیرہ اور قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو کسانوں سے گنے کی مناسب قیمت پر خریداری کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور معاون خصوصی طارق باجوہ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:نئے سال کا آغاز، اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان




