Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

نئے سال کا آغاز، اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سال 2026 میں صارفین کے لیے کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2026 میں عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اور اس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے ریم کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔

عالمی مارکیٹ انٹیلی جنس فرم (IDC) کی دسمبر 2025 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ RAM (Random Access Memory) جو کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز میں ڈیٹا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اب AI ڈیٹا سینٹرز کی ضروریات کے لیے زیادہ استعمال ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے طلب اور رسد کے درمیان توازن بگڑ گیا ہے اور صارفین کو مہنگے داموں‌خریدنا ہونگے ۔

انٹیلی جنس فرم نے کہا کہ DRAM (ڈائنامک RAM) کی سپلائی 2026 میں صرف 16 فیصد سالانہ بڑھے گی جو کہ تاریخی اوسط سے کم ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز کو اپنی کارکردگی بڑھانے کے لیے زیادہ ریم کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بڑھتی ہوئی مانگ ایپل، سام سنگ اور گوگل جیسے اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قیمتیں بڑھانے پر مجبور کرسکتی ہے۔

سائبر پاور پی سی کے جنرل مینیجر سٹیو میسم کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں RAM کی قیمتوں میں تقریباً 500 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ صورتحال مینوفیکچررز کو بڑھتی ہوئی لاگت کو صارفین تک پہنچانے پر مجبور کرے گی۔

ایک تجزیہ کے مطابق، 2026 میں سمارٹ فون کی عالمی ترسیل میں 2.1 فیصد کمی متوقع ہے اور سال کی دوسری ششماہی میں RAM کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ 16 جی بی ریم والے لیپ ٹاپ کی تیاری پر 40 سے 50 ڈالر اضافی لاگت آسکتی ہے جب کہ اسمارٹ فون کی پیداوار تقریباً 30 ڈالر تک بڑھ جائے گی جو ممکنہ طور پر صارفین تک پہنچ جائے گی۔

کاؤنٹر پوائنٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2026 میں اسمارٹ فونز کی فروخت کی اوسط قیمت میں تقریباً 6.9 فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کی وجہ سے آئی فون 17 میکس ماڈل کی قیمت $1,281 تک پہنچ سکتی ہے، جو کہ 2025 میں $1,199 تھی۔ تاہم، اس تبدیلی کا اثر خاص طور پر کم قیمت والے فونز پر محسوس ہوگا، جب کہ چھوٹی کمپنیوں کی قیمتوں میں نسبتاً زیادہ اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

یہ بھی پڑھیں