Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرنے پر بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا بغور جائزہ لے رہا ہے، اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر تعاون نہیں کرتا تو ہم اس پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔

یہاں بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر کے مودی سے متعلق دعوے پر بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔
مزید پڑھیں:چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

یہ بھی پڑھیں