اسلام آباد(اوصاف نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جی ٹی روڈ مشن کے تحت اسلام آباد سے لاہور عوامی رابطہ مہم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہو گی، جہاں مختلف مقامات پر قافلے کو استقبالیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی اے پی کو جی ٹی روڈ پر 4 مقامات پر استقبالیہ دیا جائے گا، جن میں گجرات، گجرانوالہ، شاہدرہ اور لاہور میں داخلے کے موقع پر استقبالیے شامل ہیں۔عوامی رابطہ مہم کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کرے گی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا وارڈن پر تشدد، ویڈیو وائرل


