Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں،راناسکندر حیات

لاہور(اوصاف نیوز) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
6 مزید پڑھیں: لاکھ سے زائد افغان باشندے افغانستان منتقل کردیئے، محکمہ داخلہ

یہ بھی پڑھیں