Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیاسی گھرانے کا بڑا اسکینڈل، رکن اسمبلی کا بیٹا منشیات کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار

(اوصاف نیوز)بھارتی شہر حیدرآباد میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم اور چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایگل فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایک رکنِ اسمبلی کے بیٹے کو منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نارسنگی کے علاقے میں چند افراد کی جانب سے منشیات استعمال کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ایگل ٹیم اور نارسنگی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مقام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران وہاں سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں جملا مڑوگو سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے آدی نارائن ریڈی کے بیٹے سدھیر ریڈی بھی شامل ہیں جو ایک اور شخص کے ہمراہ منشیات استعمال کر رہے تھے۔ دونوں کے طبی معائنے اور ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹس مثبت آئیں۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سدھیر ریڈی نے چرس اور گانجہ استعمال کیا تھا جبکہ یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ اسی نوعیت کے مقدمات میں پکڑے جا چکے ہیں۔

پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سدھیر ریڈی کو ڈی ایڈکشن سینٹر منتقل کر دیا ہے جہاں ان کے علاج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں بھی بحث کا آغاز ہو گیا ہے
مزید پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں