Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی

(اوصاف نیوز)وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اور یہ 60.37 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 56.92 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے طیارے کے ذریعے نیویارک لے جایا گیا تھا۔

صدر مادورو کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں